وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی کی ترقی روکنے کا حکم

ملتان: لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےحقیقی بھائی عمر دراز کو بطور رسالدار ترقی دینے کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیراحمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئی مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جُمعدار عمردراز کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ قبیلہ کمیٹی سے منظوری کےبعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعجاز جعفر جو وزیراعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونے والےعمر بردار کے حقیقی ماموں ہیں، نے لیٹر کےذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کیلئے مخصوص کردیں اور 17 ستمبر کو ڈی بی سی کی تاریخ مقرر کردی اور تعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کردیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کےتمام اداروں کےکیسز پرغور کیا جاناچاہیے۔

فاضل عدالت نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران سے 20 ستمبر کو جواب طلب کرلیاہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے