وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل گوتریز سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پاکستانی تحائف بھی دیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

وزیراعظم کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے بعد وہ ہفتے کو وطن واپس لوٹیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے