وزیراعظم کا پنجاب کابینہ کے متعدد وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب سمیت پولیس میں بھی بڑے عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی جب کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی متعدد افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج شام کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس دوران پنجاب میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرئع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی وباء پھیلنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ محکمے کے افسران کو بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہےکہ رواں ماہ ہی پنجاب حکومت میں ردو بدل کیا گیا تھا جس کے تحت وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دیا جب کہ مشیر عون چوہدری کو فارغ کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے