8 سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام، دولہا فرار

پولیس نے راجن پور میں 8 سالہ بچی کے ساتھ بڑی عمر کے لڑکے کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں 27 سالہ لڑکے کی 8 سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پولیس نے کمسن بچی کی شادی کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متاثرہ بچی کے باپ اور دو بھائیوں گرفتار کو گرفتار کر لیا جب کہ دولہا اور نکاح خواں موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے