نمک کو خوبصورتی بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کے طریقے

نمک کھانے میں ذائقہ بڑھانے کا سب سے اہم جُز سمجھا جاتا ہے، مگر نمک کے کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ کئی فوائد ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی نمک نمکیات سے مالا مال ہوتا ہے جس میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم شامل ہیں جو کہ جلد کے انفیکشن، ناخن کی مضبوطی اور دیگر مسائل کے لیے بے حد فائدے مند ہے۔

آئیے ہم آپ کو نمک کو کھانے کے علاوہ استعمال کرنے کے بارے میں بتائیں۔

[pullquote]بالوں میں خشکی:[/pullquote]

نمک بالوں کی جلد میں جمی ہوئی خشکی کو ختم کرنے میں نہایت ہی معاون سمجھا جاتا ہے، جب کہ یہ سر کی جلد میں موجود اضافی تیل اور نمی کو جذب کرتا ہے جو کہ سر میں انفیکشن اور خشکی کی وجہ بنتی ہے۔

بالوں سے خشکی ختم کرنے کے لیے 2 سے 3 چمچ نمک کو سر پر چھڑکیں اور گیلے ہاتھوں سے سر کا مساج کریں۔ اچھی طرح مساج کرنے کے بعد سر کو ٹھیک طریقے سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے سر کی جلد میں جمی ہوئی خشکی جَلد ختم ہوجاتی ہے۔

[pullquote]دانتوں کی سفیدی:[/pullquote]

نمک اور کھانے کا سوڈا دانتوں کی سفیدی کے لیے کرشماتی سمجھا جاتا ہے۔ نمک اور کھانے کا سوڈا دانتوں کے داغ کو ختم کرکے انہیں چمکدار بناتا ہے۔ نمک میں موجود فلورائڈ دانت اور مسوڑں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے ایک چمچ نمک لیجیے اس میں 2 چمچے کھانے کا سوڈا شامل کر لیجیے۔ اس آمیزے کو برش پر لگا کر دانتوں کوصاف کیجیے، ایسا کرنے سے دانت چمکدار ہوجاتے ہیں۔

[pullquote]ماؤتھ واش:[/pullquote]

نمک میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ جراثیم کو مارتا ہے اور انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ماؤتھ واش تیار کرنے کے لیے آدھا چمچ نمک لیجیے اور اس میں آدھا چمچ ہی کھانے کا سوڈا شامل کر لیجیے۔ اب اسے آدھے گلاس پانی میں گھول لیں اور اسے منہ میں اچھی طرح گھما کر کُلیاں کیجیے۔

[pullquote]چمکدار ناخن:[/pullquote]

نمک ناخنوں کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔ ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لیے ایک چمچ نمک، ایک چمچ کھانے کا سوڈا اور ایک چمچ لیمو کا رس لے لیجیے اب ان تمام چیزوں میں آدھا گلاس نیم گرم پانی شامل کرکے ایک کُھلے پیالے میں نکال لیں۔

اب اس پیالے میں ناخنوں کو 10 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور ساتھ ہی کسی نرم برش سے ہلکے ہاتھوں سے ناخنوں کا اسکرب کریں۔ ایسا کرنے کے بعد ہاتھوں پر کوئی لوشن یا کریم لگا لیں ایسا کرنے سے ناخن مضبوط اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

[pullquote]گلابی ہونٹ[/pullquote]

صرف پانچ منٹ نمک کو ہونٹوں پر لگانے سے ان کا گلابی پن لوٹ آتا ہے۔

[pullquote]نوٹ: [/pullquote]

یہ تمام معلومات تحقیق سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی بھی طبی مسئلے یا انفیکشن کا شکار ہیں اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے