اسلامک اسٹیٹ کے خلاف امریکی قیادت میں اتحادی فورسز کے 26 فضائی حملے

امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی فورسز نے جمعرات کو عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف 26 فضائی حملے کیے۔ بتایا گیا ہےکہ ان میں اس دہشت گرد تنظیم کے مضبوط ترین ٹھکانے الرقہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان 26 میں سے 18 حملے عراق میں کیے گئے۔ انہی حملوں میں سے ایک میں برطانوی شدت پسند ’جہادی جان‘ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

فوجی بیان کے مطابق ان حملوں میں اس شدت پسند گروہ کی عسکری پوزیشنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے