انڈوں کی لالچ، بیوی شوہر کو چھوڑ کر آشنا کے ساتھ بھاگ گئی

بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں بیوی شوہر کی جانب سے انڈے نہ کھلانے پر آشنا کے ساتھ رفو چکر ہوگئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے انڈے کھانے کی ضد کی لیکن شوہر نے اسے انڈے کھلانے سے انکار کیا جس پر بیوی شوہر کو چھوڑ کر بھاگ نکلی۔

پولیس کے مطابق 4 ماہ قبل آشنا کے ساتھ بھاگنے والی خاتون جب واپس آئی تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے انڈے کھانے سے منع کیا جس پر وہ بہت مایوس ہوئی۔

خاتون نے بتایا کہ شوہر کے انڈے کھانے سے منع کرنے پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر گئی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مزدور ہے اور روزانہ اپنی فیملی کے لیے انڈے نہیں خرید سکتا۔

شوہر نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی انڈوں کی شوقین ہے اور اس کے دوست نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے روزانہ انڈے لاکر دینا شروع کردیے جس کے باعث وہ اس کے ساتھ بھاگ نکلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے