تھائی بادشاہ کی فیس بک پر توہین، خاتون کو 7 سال قید

تھائی لینڈ میں بادشاہ کی فیس بک پر مبینہ توہین پر ایک خاتون کو سات سال قید سنا دی گئی۔

بنکاک پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق،ایک 14 سالہ بچے کی ماں چھایاپا کو ’جنتا کے خلاف بغاوت ناگزیر ہو چکی‘ لکھنے پر جون میں بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون کو سزا سناتے وقت ان کے وکیل غیر حاضر تھے۔

خیال رہے کہ تھائی قوانین کے تحت بادشاہ یا شاہی خاندان کی توہین پر پابندی ہے۔

تاہم، 2014 میں بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آنے والی فوج اس قانون کو مخالفین اور سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

حال ہی میں ایک شخص کو بادشاہ کے کتے کی توہین پر گرفتار کیا گیا۔ خدشہ ہے کہ ’ملزم‘ کو 37 سال قید ہو سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے