حکومت پانامہ لیکس کے ساتھ لوکل معاملےجیساسلوک کر رہی ہے. تحریک انصاف

[pullquote]شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں خطاب [/pullquote]

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا دیا ہے ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ایک معقول راستہ تلاش کرنا ہوگا تاکہ ملک کا وقار بھی بلند ہو اور کرپشن کا ہمیشہ کے لئے راستہ بند کرسکیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو حکومت نے اس کا جواب دیا۔ حکومت سمجھتی ہے کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو آئس لینڈ کا وزیراعظم استعفٰی نہیں دیتا۔ ارجنٹائن کے صدر کے خلاف تحقیقات شروع نہ ہوتیں۔ ہالینڈ کے سب سے بڑے بنک کا صدر بھی مستعفٰی نہ ہوتا اور بھارت اور یورپ میں تحقیقات شروع نہ ہوتیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 370 صحافیوں اور 100 میڈیا ہاوسز نے تحقیقات کرکے ایک کروڑ 15 لاکھ صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس میں 200 پاکستانیوں کے نام بھی ہیں۔

[pullquote]جہانگیر خان ترین کا قومی اسمبلی میں خطاب[/pullquote]

اپوزیشن جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا. چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنایا جائے۔ کمیشن ایسا ہونا چاہئے جس کے سربراہ پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے.چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کمیشن ہی سب کے لئے قابل قبول ہوسکتا ہے۔

کمیشن کی سفارشات جلد منظر عام پر آنی چاہئیے۔ وزیراعظم کی کمپنیوں کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے۔ وزیراعظم تمام اثاثے منظرعام پر لائیں۔ بڑے کاروبار سے کوئی امیر نہیں ہوتا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم خود ٹیکس نہیں دیتے تو لوگوں سے کیوں مانگتے ہیں. ضمنی الیکشن تو ہوتا ہی حکومت کا ہے، اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن کسی خوش فہمی میں نہ رہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے