پاناما لیکس کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہو کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں تاہم وزیراعظم اور کابینہ کے دیگرارکان نے زاہد حامد کی تجویز مسترد کردی.
اطلاعات کے مطابق کئی وزراء نے اس تجویز پر وزیر قانون کا مزاق اڑایا. وزیراعظم نے کہا کہ الزام مجھ پر لگا ہے ، سزا پوری پارلیمنٹ کو کیوں دیں.