عمران خان اور طاہرالقادری لیڈر نہیں صرف مہرے ہیں ، جاوید ہاشمی

بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری لیڈر نہیں صرف مہرے ہیں ، جو بھی سویلین حکومت آتی اسے برداشت نہیں کیا جاتا۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے ، ووٹ سے ہی مضبوط ہوگا ، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بجائےنواز شریف سے انتقام لیا جارہا ہے، میں نے کہا تھا نواز شریف کو نکالو گے تووہ مظلوم بن کر بڑا لیڈر بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتا ، انتقام لینے سے وہ لیڈر بن گیا ، نواز شریف ان کے لئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے