چودھری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

سابق وزیر داخلہ اورن لیگ کے سینئر رہنما چودھری نثار کل شام5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

چودھری نثار کے ترجمان اسلم شاہد کے مطابق سابق وزیرد اخلہ کل شام پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار اپنی پریس کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اندر کی سیاست کے بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے چودھری نثار کے طرز عمل پر کافی اعتراض کیا گیا ہے جس پر چودھری نثار کل پریس کانفرنس میں بات کریں گے۔

چودھری نثار موجودہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور انہوں نے میاں نوازشریف کی ریلی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چودھری نثار نے پرویز رشید کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اتنے معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مشورہ دیں جب کہ پرویز رشید کی جانب سے بھی وزارت داخلہ سے متعلق بیان دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے