برطانیہ میں تیزآندھی، ویلز اور آئرلینڈ اوفیلیا سے بری طرح متاثر

برطانیہ میں سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی، انگلینڈ اور ویلز بری طرح متاثر،آئرلینڈ میں نصف صدی کے بدترین طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ طوفان نےاسکاٹ لینڈ کا رخ کرلیا، پروازوں کا شیڈول متاثر۔

اوفیلیا بحراوقیانوس میں 1939سے اب تک آنیوالا سب سے بڑا طوفان ہے ، آئر لینڈ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرانے سے پہلے شدت میں کمی کے باوجود ہواؤں کی رفتار 191 کلومیٹر فی گھنٹا ریکارڈ کی گئی جس سے درخت اور بجلی کی تاریں گرگئیں ، جبکہ بعض چھتیں بھی اڑ گئیں ۔

درخت گرنے کےباعث اکثر سڑکوں پر آمدورفت معطل ہے۔ اسکول اور دفاتر منگل کو دوسرے روز بند رہیں گے، سمندر بپھرا ہوا ہے اور ساحل سے 30 فٹ تک بلند لہریں ٹکرارہی ہیں۔

ڈبلن ایئرپورٹ پر 180، جبکہ کورک اور شینن ایئرپورٹ پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ آئرش وزیراعظم نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے معمولی سمجھ کر باہر نکلنے سے گریز کریں۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے شمالی آئرلینڈ میں طوفان کے باعث خطرے کی وارننگ جاری کی ہے ، جہاں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آنے والے چند گھنٹوں میں طوفان اسکاٹ لینڈ کے مغربی حصے طوفان کی زد پر ہوں گے ۔ طوفان کی وجہ سے لندن میں آسمان زرد رنگ میں بدل گیااور سورج سرخ نظر آنے لگا، جس پر شہری حیرت میں مبتلا ہوگئے، فضا تبدیل ہونے کی وجہ طوفان کی وجہ سے سہارا کے صحرا سے اڑنے والی گرد اور اسپین سے آنے والا دھواں ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے