فرانس کے صدر فرانکوئس اولاندے نے کہا ہے کہ روس کی فوجی مداخلت بھی شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار کو نہیں بچا سکے گی۔
برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر اولاندے کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل واضح انداز میں کہی جا رہی ہے کہ بشارالاسد کا مستقبل میں کوئی حصہ نہیں ہوسکتا، ہمیں جتنا جلد ممکن ہو شام میں سیاسی طریقے سے انتقال اقتدار کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔
روس کی فوجی مداخلت دفاعی نقطہ نظر سے بشار کی حکومت کو تقویت تو پہنچا سکتی ہے لیکن ان کے اقتدار کونہیں بچا سکتی۔