مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ کی رحلت عالم اسلام کاالمناک سانحہ ہے ،مولانا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ،مولانا کی علمی اور دینی خدمات آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں ،وفاق المدارس کے قائدین دارالعلوم حقانیہ اور مولانا شیر علی شاہ ؒ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کااظہار وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا انوار الحق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے نامور عالم ِدین اور محدث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ کی رحلت عالم ِ اسلام کا المناک سانحہ ہے ،
مولانا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ مولانا کی علمی اور دینی خدمات آب ِ زر سے لکھنے کے قابل ہیں ۔
انہوں نے کہا وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین دارالعلوم حقانیہ کے ذمہ داران اور مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ ؒ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔