عالمی میڈیا کے دوہرے معیار پر حیران ہوں:عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے عالمی میڈیا کے دوہرے معیار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ میں احتجاج تو دکھا رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کے دوہرے معیار پر حیرت زدہ ہوں کیونکہ وہ ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہے مگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں چرا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس پر بھارت نے 9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر کے غیر قانونی طور ہر قبضہ کر رکھا ہے۔

میں حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہےمگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے۔کشمیر عالمی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،بھارت نے9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصورکرکےجس پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی ہے۔

عمران خان نے عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی، بچوں اور سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کو جنم دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں میں حق خودارادیت، جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کے ذریعے وعدہ کیا گیا تھا اس کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک لاکھ کشمیری قتل کیے جا چکے ہیں۔

میں حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہےمگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے۔کشمیر عالمی طور پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،بھارت نے9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصورکرکےجس پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی ہے۔

2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی اور بچوں/سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کا جنم ہورہا ہے۔3 دہائیوں میں حق خودارادیت،جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کےذریعے وعدہ کیا گیا تھا،کیلئے جدوجہد کرنے والے 1لاکھ کشمیری قتل کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

تاہم پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے 50 منٹ کی طویل تقریر میں ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلام ور مسلم مخالف جذبات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے