محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف سے تین دن میں میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے تین روز کے اندر میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک خط لکھا گیا جس میں ان سے تین روز کے اندر میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نوازشریف کی پہلے بھیجی گئی رپورٹس کا بورڈ نے جائزہ لےلیا ہے جس کے بعد مزید میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جائیں تاکہ مجاز اتھارٹی چیک کرسکیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حتمی رائے قائم کرنے کےلیے دستاویزات مکمل نہیں تھیں، دوبارہ درخواست کی جاتی ہے کہ نواز شریف کی مکمل رپورٹس بھیجی جائیں۔

خط میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف کے معالج کو بھی ای میل کے ذریعے رپورٹس بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے