ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 299 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14057 تک جا پہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور پنجاب سندھ میں 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کُل ٹیسٹ: 150,756
صحتیاب مریض: 3029 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
[pullquote]آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]
آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 739 کیسز سامنے آئے اور 22 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 194 کیسز 10ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 72 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں۔
[pullquote]سندھ[/pullquote]
صوبے میں آج کورونا کے مزید 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 4956 ہوگئی اور اموات 85 تک جا پہنچی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا کے 3946 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 24 کی حالت خراب ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 925 ہوگئی ہے۔
[pullquote]پنجاب[/pullquote]
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 194 مریض سامنے آئے اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 5640 اور ہلاکتیں 91 ہوگئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1306 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج کورونا سے مزید 2 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے اور اس طرح صوبے میں مجموعی ہلاکتیں 13 ہوگئی ہیں۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 72 مریض سامنے آئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 853 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس کے 120 نئے کیسز اور 6 اموات بھی سامنے آئیں۔ مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 104 ہوگئی۔
صوبائی وزارت صحت کے مطابق پشاور میں 4، مالاکنڈ اور باجوڈ میں ایک ایک شخص کورونا سے جاں بحق ہوا۔
صوبے میں مزید 120 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1984 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 533 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مزید 3 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 222 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]
آزاد کشمیر میں پیر کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کو مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی ہے۔