وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کی سہولت میں ایک سال کی توسیع کردی

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم کی سہولت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلیےفکسڈ ٹیکس رجیم ایک سال بڑھادی گئی، خریداروں کیلئے ذرائع آمدن بتانے کی چھوٹ میں بھی توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے مکانات کیلئے 5 سے7 فیصد شرح پر قرض دیں گے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین فیاض الیاس نے تعمیراتی پیکج میں توسیع پروزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سستے گھر ملیں گے، معاشی نمو بڑھے گی، پیکج کو وسعت دینے سے روزگار بڑھے گا، ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی چھوٹ 30 جون 2021 تک بڑھائی گئی ہے، فکس ٹیکس رجیم دسمبر 2021 تک بڑھائی گئی ہے، مارچ 2023 تک گھرخریدنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھی جائے گی، ، بلڈرز کو اپنے منصوبے مکمل کرنے کا وقت 30 دسمبر 2024 تک بڑھایا گیا ہے، وزیراعظم کا فیصلہ معاشی بہتری کا سبب ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے