انسانی تاریخ کی سب سے بہترین انڈے پر کی گئی نقاشی

دنیا بھر میں موجود نامور فنکاروں کے فن کا کوئی مول نہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے فنکار کے فن سے متعلق آگاہ کرنے کرنے جارہے ہیں جس کا فن انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بہترین انڈے پر کی جانے والی نقاشی قرار دیا جارہا ہے۔

ویتنام کے درالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھنے والی نگوین ہنگ کونگ مرغی کے انڈوں پر کی جانے والی پیچیدہ نقاشی کےباعث ایک دہائی سے خاصی مشہور ہیں لیکن آرٹسٹ کا حالیہ پراجیکٹ ان کی زندگی کا سب سے متاثر کن پراجیکٹ تسلیم کیا جارہا ہے،

مبینہ طور پر 30 سالہ آرٹسٹ نے اپنی زندگی کے آخری تین سال انڈے پر محتاط انداز میں دسیوں ہزار (45 ہزار863)سوراخوں کے ذریعے ترتیب دی جانے والی نقاشی میں گزارے جن میں سے کچھ کا قطر 0.2ایم ایم ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=cuvGnpqRNmY&feature=emb_logo

انڈے کی یہی خاصیت اس شاہکار کو انسانی تاریخ کی سب سے بہترین انڈے پر کی گئی نقاشی ہے۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ کے مطابق انھیں انڈے پر ہزاروں سوراخ کے ذریعے نقاشی کا خیال ایک ترک آرٹسٹ مسٹر حامت ہریان کے ورلڈ ریکارڈ کو دیکھ کر آیا جنھوں نے چند سال قبل ایک مرغی کے انڈے پر تقریباً12000 کے قریب سوراخوں کی مدد سے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ۔

جس کے بعد نگوین ہنگ کونگ نے شتر مرغ کے انڈے پر 45 ہزار863 سوراخ کرکے یہ شاہکار 3 سال میں تیار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے