یکم اگست تاریخ پیدائش رکھنے والا منفرد پاکستانی گھرانہ

تاریخ پیدائش یکم اگست، شادی بھی یگم اگست، بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست، لاڑکانہ کے امیر علی منگی کے گھرانے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

امیر علی منگی کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہے، ان بچوں میں جڑواں پیدا ہونے والے 4 بچے بھی شامل ہیں جو یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔

حسن اتفاق سے امیر علی منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔

دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد پانچ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے