وزیراعظم کا شہباز شریف سے مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے تجاویز مانگیں جنہوں نے موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیدیا۔

نیب قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر لازمی ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باہمی دوریوں کے باعث مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک معاملے پر دونوں جانب سے برف نہیں پگلتی اس وقت تک چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جانی چاہیے۔ حکومت نے اس کام کے لیے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے