چاکلیٹ پر دھار لگاکر ٹماٹر کاٹنے کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کردیا

کیا کبھی آپ نے کسی چاکلیٹ کو چھری کا کام سرانجام دیتے دیکھا ہے؟

دنیا میں کچھ لوگ عجیب و غریب صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن کے کام دیکھ کر آپ حیران رہ جاتے ہیں، ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص نے چاکلیٹ سے ٹماٹر کاٹنے کا ہنر دکھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Whathowhy (@whathowhystudio)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص چاکلیٹ کو پہلے دھار لگاتا ہے اور پھر بڑی مہارت کے ساتھ اس سے ٹماٹر کو دو ٹکڑے کردیتا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر چند ہی دیر میں کئی لاکھ لوگوں نے دیکھا جب کہ ہزاروں افراد نے اسے شیئر بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے