عدالت نے بھتیجے کواغوا اور قتل کرنے پر پھوپھی کو سزائے موت جب کہ ساتھی کو 7 سال قید کا حکم دے دیا۔
کم سن بچے کی پھوپھی کو عدالت نے سزاے موت اور اسکے ساتھی کو 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔
واضح رہے عارف والا محمد نگر کے نواحی گاؤں میں گزشتہ سال پھوپھی نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر بھتیجے کواغوا کے بعد قتل کردیا تھا، کم سن بچے کو پانی کے ڈرم میں ڈوبا کر قتل کیا اور لاش گھر میں گڑھا کھود کر چھپائی تھی۔