وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے رمضان المبارک کے دوران گیم شوز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان نشریات سے متعلق درخواست کی ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور @NoorulhaqPir نے @PresOfPakistan اور @PakPMO کو رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے:
1۔ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
1/3 pic.twitter.com/yQMnBIBv1c— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
وزارت مذہبی امور کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے خط میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیے ہیں۔
وزیر مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوران رمضان معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔
2۔ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔
3۔ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں۔
4۔ میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہو۔
5۔ مقدس شخصیات/مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے
2/3۔— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں، میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہونا چاہیے۔
6۔ سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
وزارتِ اطلاعات، پیمرا / ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔ @NoorulhaqPir
3/3— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
نورالحق قادری نے اپنے خط میں مزید درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے، سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتِ اطلاعات اور پیمرا اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کریں۔