راولپنڈی: بارشوں کے سبب نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، انتظامیہ نے آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب کرلی۔
راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گے اور راولپنڈی پاک فوج ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
Aftermath of rains in Rawalpindi pic.twitter.com/vHOVDtZRye
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) July 25, 2022
اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Rawalpindi today…. pic.twitter.com/PkUfJCw5uw
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) July 25, 2022
گوالمنڈی میں نالہ لئی کے کنارے گھر خالی کرانے کی سطح 20 فٹ ہے، نالہ بھرنے کی سطح چند فٹ کے فاصلے پر رہ گئی جس کے سبب خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔ بارش نہ رکنے کی صورت میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔
Mochi Bazar, #Rawalpindi after heavy Rain. pic.twitter.com/kHhGFrTd0R
— Islamabad Updates (@IslamabadNewz) July 25, 2022
دریں اثنا بارش کے سبب کینٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، لوگ گھروں میں قیمتی اشیا محفوظ کرنے میں لگے رہے، چکلالہ کینٹ کے نشیبی علاقے ڈھوک جمعہ میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جامع مسجد روڈ، سٹی صدر روڈ اور موچی بازار کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔
Narankari Bazar Rawalpindi right now pic.twitter.com/VSPhlEe7yt
— Baji (@Zebi232) July 25, 2022
اسی طرح راولپنڈی میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں وہیں تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے، اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی کے تجارتی مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں، راجہ بازار، موتی بازار، موچی بازار میں سیکڑوں دکانوں میں پانی داخل ہوگیا، سامان بھیگنے کے سبب تاجروں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
Bohar Bazaar #Rawalpindi earlier today. pic.twitter.com/hARHCXjhwZ
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) July 25, 2022
راولپنڈی کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر بارش کی تباہ کاریوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردیں۔