اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے۔
بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تشدد ہوا جو نہ بتایا جا سکتا اور نا دکھایا جا سکتا ہے، میڈیا کے لوگ بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ تشدد ہوا ہے، آئی جی نے تفتیش کرنے کے لیے ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو تشدد کا پتہ ہے وہ آ کر بتائے۔
بابراعوان نے کہا کہ شہباز گل کے طبی معائنے کےلیے پاکستان کے چاروں صوبوں سے غیر جانبدار ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے، اس کا خرچہ ہم برداشت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل کے میڈیکل افسر نے کہا کہ شہباز گل کو بچپن سے دمہ ہے، سرکاری اسپتال اور سرکاری ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے بارے میں بھی کمر درد کی رپورٹ دی گئی تھی، نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بتایا گیا اب وہ مزے کر رہے ہیں، اصل حکومت لندن سے ہو رہی، یہاں تو ان کے میرے بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کیا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
All the pictures & videos show clearly Gill was tortured both mentally & physically incl sexual abuse – most too gruesome to relate. He was humiliated to break him down. I now have full detailed info. ICT police says it did not inflict any torture. So my question is: pic.twitter.com/iGNczYChnt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022
عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے میری چند سوالات ہیں: شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک سوچ ہے کہ اس قدر تشدد کون کرسکتا ہے؟
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یاد رکھیں عوام اپنا ردعمل دیکھائیں گے اور ہم ذمہ داروں کے بارے میں ساری معلومات کا پتہ لگائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Who tortured Gill? There is a general perception in the public at large & in our minds too as to who could have carried out the gruesome torture. Remember the public will react. We will leave no stone unturned to find out those responsible & bring them to justice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022