شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔
اسلام آباد: تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چک شہزاد کے پوش علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔
ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم پولیس نے چھاپے مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کردیا۔
دل کو دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے، صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کی شدید مذمت pic.twitter.com/fV85Gf6jIR
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 23, 2022
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ورزش والے فولادی ڈمبل مار مار کر بیوی کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق وقوعہ کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے ان سے آگاہ کیا جائے گا۔
شاہنواز معروف سینئر صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے جو چک شہزاد میں رہائش پذیر تھا۔ اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔