مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا
قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد مرحوم ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کیا گیا
کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی
مرحوم ارشد شریف کے جسد خاکی کو 1 بج کر 25 منٹ پر نیروبی سے اسلام آباد روانہ کیا گیا
نیروبی میں پاکستان کی سفیر ارشد شریف کے جسد خاکی کو ہوائی اڈے پر الوداع کرنے تک موجود رہیں
وزیراعظم شہباز شریف کا جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون
وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی
وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا
وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا
وزیراعظم کی مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست
کینیا کے صدر کا واقعے پر افسوس کا اظہار، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی
کینیا کے صدر کا واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی
کینیا کے صدر کی مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی