بھارت سے مہندرکمار دلہنیا لینے سکھر پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی محبت میں بدل گئی اور اس محبت نے دو ممالک کے لوگوں کو ایک کردیا۔

بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی دُلہن لینے سکھر پہنچ گیا، دونوں کی شادی کی تقریب سکھرکے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

میڈیاکے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا دُلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دُلہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دُلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں دُلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے