عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنےکے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے