اقوامِ متحدہ کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

.اقوام متحدہ کی سیکورٹی  کونسل کی جانب سے جاری بیان میں باجوڑ دھماکے میں حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرقسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ سیکیورٹی کونسل نے تمام متعلقہ  ممالک سے باجوڑ واقعے کے مجرمان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ  میں ملوث تمام

 

دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ:فوٹو:فائل

دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ

کرداروں، مالی معاونوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے کہا کہ تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے