9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت کا خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

خدیجہ شاہ کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سپورٹر خدیجہ شاہ کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو تین نومبر کو طلب کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے