ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے کیس میں مونس الٰہی اشتہاری قرار

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی جس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے