کرک: گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے باعث دھماکا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکےکے باعث آگ لگ گئی اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

زخمی ہونے والی 4 بچیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر استعمال کرنےکا سلسلہ جاری ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے