نئی دہلی: سنگدل ماں نے مسلسل چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر 6 دن کی بچی کا گلا گھونٹ دیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سنگ دل ماں نے چوتھی بیٹی کی پیدائش پر 6 دن کی نومولود کو قتل کرکے پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ 28 سالہ شیوانی نامی خاتون نے چوتھی بیٹی کو جنم دیا اور معاشرے کی بدنامی سے بچنے کیلئے خاتون نے اپنی ہی نومولود کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے نومولود کو قتل کرنے کے بعد لاش تھیلے میں ڈال کر پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دی اور بچی کے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق شیوانی نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے والدین کے گھر آئی تھی اور وہ سو رہی تھی کہ اس کی بچی غائب ہوگئی، خاتون نے یہ بھی بتایا کہ یہ اس کی چوتھی بیٹی ہے جب کہ اس سے قبل 2 بیٹیاں انتقال کر چکی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ نومولود کے لاپتا ہونے کی شکایت پر علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ پولیس کو خاتون پر شک ہوا اور تفتیش کے دوران خاتون نے اعتراف کیا کہ بچی کو دودھ پلاتے وقت اسے معاشرے کی بدنامی کا خیال آیا اور اسی دوران اس نے اپنی نومولود بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا اور پھر اسے تھیلے میں ڈال کر پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے