آئینی ترمیم ؛وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا کے گھر پہنچے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پہلی سے ہی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہیں، نوید قمر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اعظم نزیر تارڑ شریک ہیں۔

وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیں گے، ذرائع وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو بریف کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے