پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند

راولپنڈی:تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیئے گئے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے احکامات جاری کردیے جن کے مطابق اڈے سیل نہ رکھنے پر مالکان و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

اڈہ ایڈمنسٹریٹر سی کلاڈ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹیرز ڈی کلاس بس اسٹینڈز اوراربن ٹرانسپورٹرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تمام اڈے 22 نومبرکی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گے، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناتیں لگا کر سیل رکھا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے