شہباز شریف اور اماراتی صدر کا معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پرباہمی مفادات کے فروغ اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں یواے ای کے اہم کردار کی تعریف کی۔

اماراتی صدر نے پاکستان کے ساتھ کان کنی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت کی تعریف کی۔

شیخ زاید النہیان کا کہنا تھاکہ نئی اقتصادی قوت نے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تعاون میں اضافے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدرنے پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مشکل وقت میں اقتصادی تعاون پر یو اے ای کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

دبئی میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں حسین محمد کا کہنا تھاکہ پاک امارات تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور باہمی تجارت 3 گنا بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی تاجروں کا وفد پاکستان لیکر جائیں گے۔

چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیرمرچنٹ کا کہنا تھاکہ اسٹارٹ اپس کوپاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

پاکستانی کاروباری برداری نے مطالبہ کیا کہ پاک امارات تجارت بڑھانے کیلئے اقتصادی شراکت داری معاہدہ کیاجائے کیونکہ اقتصادی شراکت داری معاہدہ ( سیپا ) تجارتی ٹیرف میں کمی لاسکتا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کا کہنا تھاکہ تجارتی ٹیرف میں کمی سے میڈ ان پاکستان کو فروغ ملے گا۔

اماراتی صدر نے شہباز شریف کو بٹھا کر خود گاڑی چلائی، دونوں غیررسمی گفتگو میں مسکراتے نظر آئے

وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یارخان میں ملاقات کی۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی اور وزیراعظم شہبازشریف ان کے ساتھ تھے۔

گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو ان کے دوسرے گھرپاکستان میں خوش آمدید کہا۔ گاڑی میں غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور شیخ محمد بن زاید النہیان مسکراتے نظر آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے