26 نومبر احتجاج میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے جمعرات کو 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل علی بخاری ، بابر اعوان اور مرتضیٰ طوری ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت درخواستوں منظور کر لیں اور تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار پی ٹی آئی ورکرز متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرائیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔

عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے