انصاف یوتھ ونگ اسلام اباد ریجن کے صدر مبشر لطیف عباسی کو انصاف یوتھ ونگ پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق ہیں چیف ارگنائزر انصاف یوتھ ونگ سابق وزیراعلی خالد خورشید کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احسان طور کو مرکزی صدر اور مبشر عباسی کو مرکزی جنرل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے_
مبشر عباسی 16 سالہ تنظیمی تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے اپنے تنظیمی سفر کا اغاز انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے بطور یونٹ ورکر 2009 میں کیا اور وہاں سے سفر کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی سینیئر نائب صدر بنے _ بعد ازاں انصاف یوتھ ونگ اسلام اباد ریجن کے جنرل سیکرٹری اور پھر اسلام اباد یوتھ ونگ ریجن کے صدر کے طور پر اپنی خدمات گزشتہ تین سالوں سے سر انجام دے رہے تھے _
