کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، مشتعل افراد نے 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی ڈمپر جلا دیے۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور 17،18 سال کا لڑکا تھا۔جو ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا ۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ریس لگانے والے ڈمپر ڈرائیور کو لوگوں نے روکا اور مارا، ڈرائیور نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹر سائیکل تباہ ہو گئیں مگر کوئی جانی نقصان ہیں ہوا۔

البتہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس چورنگی اور فور کے چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 9 گاڑیوں کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں 5 ڈمپر اور 4 واٹرٹینکر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچوں ڈمپروں کو پاور ہاؤس چورنگی پر جلایا گیا، 3 واٹر ٹینکروں کو فور کے چورنگی اور ایک کو سرجانی بابا موڑ پر مشتعل افراد نے آگ لگائی۔ تاہم بعد میں تمام گاڑیوں پر لگی آگ بجھا دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں گزشتہ روز بھی ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ کورنگی میں ویٹا چورنگی پر پیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے