صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی، اسپتال سے چھٹی

صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی۔

صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے