بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اگر پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش پر 4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں اور رپورٹ پیش کریں۔

وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا ، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے