اسلام آباد میں دفاعِ پاکستان کونسل کا اہم ترین ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کیے جانے والے فوری اقدامات کرنے پر غور کیا گیا.
اجلاس میں سربراہ اہلِ سُنّت والجماعت علامہ محمداحمدلدھیانوی ، سربراہ انصارالاُمَّۃ مولانافضل الرحمٰن خلیل، سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق، سربراہ جمیعت علماء اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی، چئیرمین تحریکِ نوجوانانِ پاکستان عبداللہ گُل، چئیرمین پاکستان راہِ حق پارٹی حکیم ابراہیم قاسمی، مرکزی ترجمان سُنّی علماء کونسل مولانا عبدالوحید جلالی، سیکرٹری جنرل جمیعت علماء اسلام (س)مولانایوسف شاہ، صدر پاکستان راہِ حق پارٹی پنجاب شیخ محمداقبال ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا، بھارت کے کسی بھی ناجائز اقدام کاجواب قومی جرات سے دیا جائے گا، پاکستان کی سالمیت پر ذرا آنچ آئی تو دفاعِ پاکستان کونسل ملک بھر میں اپنے لاکھوں کارکنان کو ایک اشارہ دے گی جو ملکی سرحدی ونظریاتی سرحدوں کا دفاع اپنی جانوں پر کھیل کرکریں گے۔
دفاعِ پاکستان کونسل جلد آئندہ اہم اجلاس بلائے گی جس اہم ترین فیصلے ہونگے، قوم ملک کی حفاظت کے لیے دعائیں کرے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم رہے۔