پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔

کابینہ اجلاس سے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے پچھلے بجٹ میں بوجھ اٹھایا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا، پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، پاکستان کو اب ٹیک آف کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے