گھوٹکی: سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر،گیس کی سپلائی بند

گھوٹکی: سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔

لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا جب کہ پانی اب زرعی علاقوں اور آبادی کی جانب بڑھنے لگاہے۔

ادھر گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کےکنویں بھی متاثر ہوئے اور 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کےمقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جب کہ پانی 48 گھنٹے میں سکھر بیراج پر پہنچنے کا امکان ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گڈو بیراج پر کوئی خطرہ نہیں تاہم کچے کے علاقوں پر پانی کی سطح میں بھی اضافہ کے بعد علاقے سے نقل مکانی جاری ہے اور کچے سے 30 ہزار لوگوں کو محفو ظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے جب کہ انخلا کا عمل شروع نہ ہونے پر متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے