اسلام آباد خودکش حملہ: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی شدید مذمت

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کو انتہائی افسوسناک، ظالمانہ اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔

یہ مذمتی بیان صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے جاری کیا گیا۔

وفاق المدارس کے قائدین نے واضح کیا کہ بے گناہ انسانوں کی جان لینا اور خون بہانا اسلام اور انسانیت دونوں کے سراسر خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس جیسے مقدس مقامات پر حملے کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی خونریز کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام، انتشار اور خوف و ہراس کی طرف دھکیلنے کی دانستہ کوشش ہیں، جن کا مقصد قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کار نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

وفاق المدارس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دینی مدارس کو فوری طور پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، تاکہ عبادت گاہوں کو دہشت گردی سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے