ایران جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی آج مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے