اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین کوبھی وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ، ایران پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی جائےگی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مغربی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری کارروائی پر بھی بریفنگ ہوگی۔ وزیراعظم نے اپوزیشن قائدین اور پارلیمانی رہنماؤں کو کل صبح ساڑھے 11 بجے مدعو کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن تاحال وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں حصہ لینے پر فیصلہ نہ کرسکی۔ حکومتی وفد کے ساتھ ملاقات میں اپوزیشن قائدین نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
دونوں ایوانوں کے اپوزیشن قائدین کی جانب سے حکومت سے بریفنگ پارلیمنٹ میں دینے پر اصرار کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کا مؤقف ہےکہ تمام اراکین کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔